بھدرک:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر کیے گئے نامناسب مذہبی تبصرہ کے بعد بھدرک شہر میں بھڑکے تشدد کے پیش نظر کرفیوآج بھی جاری ہے جبکہ آج صبح سے قریبی دھامنگر اور باسدیوپور میں بھی حکم امتناعی لگا دیاگیا ہے۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ بھدرک میں کل صبح تک کرفیو جاری رہے گی اورحالات کو دیکھتے ہوئے یہاں اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔وہیں تشددپھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح سے دھامنگر اور باسدیوپر میں بھی حکم لگا دی گئی ہے۔داخلہ سکریٹری است ترپاٹھی اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کے بی سنگھ سمیت سینئر افسر حالات پر نگرانی اور شہر میں کی بحالی کے لیے کیمپ کیے ہوئے ہیں ہیں۔ڈی جی پی نے کہا کہ سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور شہر میں تشدد کے کچھ واقعات کے بعد اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔دو حصوں میں کشیدگی اورکسی کی جان جانے جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے کافی احتیاط برتی جا رہی ہے اور کسی بھی خدشہ کو روکنے اور امن کی بحالی کے لیے کافی تحفظ فورس تعینات کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نوین پٹنائک،مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندرپردھان اور اڑیسہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدرپرساد،ہری چندن سمیت کئی لیڈروں نے لوگوں سے امن کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔